کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارکر 15 سے زائد ملزموں کوگرفتار کرلیا۔ کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر ایک ہوٹل کے عقب سے پولیس کو نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی جسےاغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کرگولی مار کر قتل کیا گیاتھا۔ ہاکس بے روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ ماڑی پور روڈ پر نیول فلیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری اور اس کے اطراف سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 6 لاشیں ایسی ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے محنت کش ہیں اور ان کا تعلق اندرون سندھ یا پھر پنجاب سے ہے جو کراچی میں محنت مزدوری کرنے آئے تھے جب کہ انہیں لیاری گینگ وار کے کارندوں نے مخبری کے شبے میں قتل کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتےہوئے قتل ، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ایک مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے، اس کےعلاوہ پولیس نے مختلف علاقوں سے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان قبضےمیں لے لیا ہے

تبصرے بند ہیں.