ورلڈ ہاکی لیگ؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

جوہر بارو: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلی جارہی ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں میدان میں اتری. پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے مزید پانچ گول اسکور کئے جبکہ پروٹیز دو گول کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وقاص،محمد رضوان سینئر،عامر شہزاد،عبداحثیم خان اور عباس حیدر بلگرمی نے گول کئے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان سمیت 8 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ ایونٹ کے گروپ میچوں میں قومی ٹیم نے دو میچز ڈرا کئے جبکہ جنوبی افریقا ہی کے خلاف کامیابی حاصل کرسکا، کوارٹر فائنل میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی

تبصرے بند ہیں.