کراچی: فائرنگ و پرتشدد واقعات، 6 افراد قتل

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دس سالہ بچہ زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے منظور نامی شخص جاں بحق ہوگیا، نامعلوم افراد نے ناظم آباد دو نمبر میں کار پر فائرنگ کرکے سابق یو سی ناظم محمد عابد کو موت کی نیند سلادیا، کالا پل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی، بارہ مئی کو اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن عباسی شہید اسپتال میں چل بسا۔

تبصرے بند ہیں.