کراچی بدامنی کیس، ڈی جی رینجرز سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے

کراچی بدامنی و عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ڈی جی رینجرز کی طلبی پر ڈی جی رینجرز رضوان اختر سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔ اس سے قبل میجر جنرل رضوان اختر کی غیر حاضری پر پانچ رکنی بینچ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت میں عدالت نے پولیس اور رینجرز کو شہر میں امن وامان کے قیام کیلئے یکساں ذمے دار قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا رینجرز نے شہر میں امن وامان کا مذاق بنارکھا ہے، کون سی قوت ہے جو پولیس کو لوگوں کی جان ومال کے تحفظ سے روکتی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کراچی بدامنی و عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.