سعودی عرب کی روس کو خفیہ تیل معاہدے کی پیشکش

سعودی عرب نے روس کوشامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت چھوڑنے پرایک خفیہ تیل کے معاہدے کی پیشکش کی۔ لبنانی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف شہزاد بندر بن سلطان نے یہ پیشکش روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ماسکو میں کی۔ روسی صدراور سعودی شہزادے کے درمیان بند کمرے کی۔ ملاقات کا مسودہ پہلے روسی پولیس نے افشا کیا جس کے بعد تفصیل لبنانی اخبار نے شائع کی جس میں سعودی شہزادے نے روسی صدر کو بہت سے فوائد کا لالچ دینے کی پیشکش کی جس میں روس کے گیس کے معاہدے کا تحفظ اور اوپیک میں اس کا اتحاد شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے نے شام میں روسی بحری اڈے کے تحفظ کا وعدہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.