کراچی:نوگوایریا کیس،ایس پی اورایس ایچ او کو 6مئی کیلئے نوٹس جاری

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے نوگوایریاز سے متعلق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفا ق احمد کی توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی اور ایس ایچ او لانڈھی کو چھ مئی کے لئے نوٹس جاری کردیا۔جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کی نوگوایریاز سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل سہیل حمید نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 29 اپریل کے احکامات کو پولیس نظرانداز کررہی ہے اور آفاق احمد کو ان کے انتخابی حلقوں این اے 251 اور 255 میں جانے نہیں دیا جارہا۔عدالت نے درخواست پر ایس پی لانڈھی، ڈی ایس پی لانڈھی اور ایس ایچ او کو 6 مئی کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔

تبصرے بند ہیں.