کراچی:بابا بھٹ جانے والی کشتی ڈوب گئی، 18 کو بچا لیا گیا،دو کی تلاش جاری

کراچی: فشری سے بابا بھٹ جانے والی مال بردار کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد ڈوب گئے ج میں 18 کو بچا لیا گیا ہے ۔ کراچی کے علاقے فشری سے مال بردار کشتی قریب واقع جزیرے بابا بھٹ جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی کشتی سے ٹکرانے کے باعث اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی اور ڈوب گئی، ساحل پر موجود انتظامیہ نے صورت حال دیکھ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ڈوبنے والے 20 مشافروں می سے 18 کو بچا لیا تاہم 2 کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ مون سون کی وجہ سے سمندر کی لہریں کافی تیز ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے شہریوں کو کھلے سمندر میں جانے سے پرہیز کی ہدایت بھی کررکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.