کراچی:این اے239 میں دھاندلی،پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا
کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے این اے دو سو اْنتالیس میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔کیماڑی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ گیٹ فائیو کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان نے انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا اور الیکشن کمیشن کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ این اے دو سو پچاس کی طرح این اے دو سو اْنتالیس میں بھی ہونے والی مبینی دھاندلی کا نوٹس لیا جائے اور اس حلقے سمیت تمام شہر میں ری پولنگ کرائی جائے،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو تحریک انصاف پر شب خون مارا گیا، تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث کے پی ٹی پر شدید ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔
تبصرے بند ہیں.