پشاور:پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون سمیت 5دہشت گردگرفتار

پشاور: پشاور میں پولیس نے ترناب کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارکر ایک خاتون سمیت پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور ساٹھ کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے،چمکنی پولیس نے اطلاع ملنے پر ترناب کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، متعدد ڈیٹونیٹرز اور ساٹھ کلو بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،پانچ دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان اور ایک ہی خاندان سے ہے جن میں چار بھائی اورایک خاتون ہے جو ان کی والدہ ہے، دہشت گردوں نے سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب جان اور این اے چھیالیس سے آزاد امیدوار ناصر خان پر الیکشن مہم کے دوران منڈے سڑک چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔

تبصرے بند ہیں.