کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے کارروائی کرکے اسماعیلی کمیونٹی پر دستی بم حملوں،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث خاتون سمیت چھبیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس ۔۔ کارکردگی دکھانے کے لیے لگارہی ہے ایڑی چوٹی کا زور تیزی سے کی جارہی ہیں ۔ گرفتاریاں اور دکھائی جارہی ہیں ۔ میڈیا کو۔ پولیس نے میڑوول میں کارروائی کے دوران راحت حیات گروپ کے کارندے غضنفر کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے ۔۔ اسماعیلی کمیونٹی پر دستی بم حملوں اور بھتہ خوری کا۔ سعید آباد سے گرفتار کیا گیا بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمہ فوزیہ اور اکرام کو۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہناتھا کہ ایک گروہ کے چار کارندے بھی موچکو سے گرفتار ہوئے ،،، جو بھتہ نہ ملنے پر لوگوں کو قتل بھی کردیتے تھے۔ ادھراورنگی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکیا ۔۔ دوسری جانب پولیس نے سہراب گوٹھ ۔۔ بسم اللہ مارکیٹ میں سرچ آپریشن کرکے 17مشتبہ افراد دھرلئے۔ ادھررینجرز نے نارتھ کراچی ، جوڑیا بازار ، گرین ٹاون ، اورنگی ٹاون ، ایف سی ایریا ، لانڈھی ، آسو گوٹھ ، رامسوامی اور پارسی گیٹ محمود آباد ٹارگٹڈ آپریشن کرکے بھتہ خوری سمیت سنگین مقدمات میں ملوث 27 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.