مسلم، کرسچن اتحادسےملک کمزورکرنیکی سازش ناکام بنادینگے،ڈاکٹرپال

پشاور: مذہبی رہنماؤں نے پشاور میں چرچ پر خودکش حملے کو انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔۔۔ اور کہا ہے کہ اِس کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ منارٹی اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر پال جیکب بھٹی کہتے ہیں۔۔ مسلم اور کرسچن مل کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے۔ ملک کا شاید ہی کونہ ایسا ہو جہاں سانحہ پشاور کی مذمت نہ کی جارہی ہو ۔۔۔ مذہبی رہ نماء کہتے ہیں گرجاگھر میں حملہ کرنیوالوں کا دین مذہب کسی سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔ مولانا طاہر اشرفی نے پشاور واقعے کو انسانیت سوز قرار دیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہ نماء امین شہیدی نے سانحہ پشاور کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ دہشتگرد باتوں سے نہیں ۔۔۔۔ ریاستی طاقت کے ذریعے ہی قابو میں آئیں گے۔ مسلم رہ نماؤں نے ہی نہیں خود مسیحی برادری کے رہ نماؤں کا ماننا ہے کہ چرچ حملے کو مذہبی رنگ دینا سراسر غلط ہے ۔ مسلم اور کرسچن بھائیوں کو ملکر ۔۔۔ ایک دوسرے کو لڑانے کی سازش ناکام بنانا ہوگی۔ پشاور حملے کیخلاف ملک بھر میں مسلم اور کرسچن کمیونٹی ایک آواز ہے تاہم یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ جہاں سیکیورٹی میں خلاء ہے اُسے فوری طور پر ۔۔۔ پُر کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.