کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ؛ تين افراد جاں بحق، دو شديد زخمي

کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں تين افراد جاں بحق اور دو شديد زخمي ہوگئے ۔ پوليس کے مطابق گارڈن کے علاقے عثمان آباد اور رنچھور لائن ميں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مقتولين کي لاشيں سول اسپتال لائي گئي ، فائرنگ سے علاقے ميں خوف وہراس و کشيدگي پائي جاتي ہے ۔ ادھر بلديہ ٹاون فائرنگ سے ايک شخص جان سے گيا ۔ گلستان جوہر رابعہ سٹي ميں دو گروپوں ميں شديد فائرنگ سے دو افراد زخمي ہوئے ۔ علاقے ميں صورتحال کشيدہ اور مکينوں ميں خوف وہراس پايا جاتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.