بھارت کی دریائے چناب پر بگلیہار سے5گنا بڑا ڈیم بنانے کی تیاری

نئی دہلی: بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے5 گنا بڑا ایک اور ڈیم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں دریائے چناب پر ریٹل ڈیم بنانے کیلیے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں یہ ڈیم بگلیہار ڈیم سے پانچ گنا بڑا ہوگا جس میں ایک لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی بھارت نے اس ڈیم کی تعمیر فاسٹ ٹریک پر4 سال میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے ،پن بجلی پیدا کرنے کے Ratleڈیم منصوبے سے 850 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی علاوہ ازیں سرکاری میڈیاکے مطابق سندھ طاس کے پاکستان کمیشن کے کمشنر مرزا اصف بیگ نے کہا ہے پاکستان پہلے ہی بھارت کے اس اقدام پر اعتراض کرچکا ہے۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے بھارت سرکار کی جانب سے دریائے چناب پربگلیہار ڈیم سے پانچ گنا بڑا ڈیم تعمیر کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینر حافظ سیف اللہ منصور، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ نعیم بادشاہ ،امیر جماعۃالدعوۃ لاہور مولانا ابو الہاشم، تحریک آزادی جموں کشمیر کے رہنماؤں حافظ خالد ولید اور ڈاکٹر ابو وقاص نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشن گنگااور بگلیہارسمیت پاکستانی دریاؤں پر متنازع ڈیموں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔

تبصرے بند ہیں.