کترینہ کیف کی 15 سال پرانی تصویرنے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی

ممبئی: 

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی ہے جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ کی ناموراداکارہ کترینہ کیف نے کیرئیرکی ابتدا نہایت کم عمری میں ماڈلنگ سے کی، بے پناہ خوبصورتی اور معصوم حسن کے باعث کترینہ کا شمار جلد ہی سپر ماڈلزمیں ہونے لگا، اپنی خوبصورتی کے باعث کترینہ جلد ہی پوری دنیا میں مشہور ہوگئیں اور دنیا بھر سے انہیں فیشن شوز میں مدعو کیا جانے لگا، ایسے ہی ایک فیشن شو میں شرکت کرنے کیلئے کترینہ کیف دیگرماڈلزکے ہمراہ لیبیا گئیں جہاں ان کی ڈکٹیٹرکرنل قزافی کے ساتھ 15 سال قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.