ظفر حجازی کے باس اسحاق ڈار بھی گرفتار ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے چیرمین ظفر حجازی کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی سماعت میں فریقوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جرح کی اجازت دی جائے گی، عدالت کی ہدایت کی ہے کہ پرانے دلائل نہ دہرائے جائیں، ہفتے بھر میں نواز شریف کے پاپا یا پاپی ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، امکان ہے کہ وزیراعظم کو مجرم قرار دے دیا جائے گا، نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منی لانڈرنگ، فراڈ، خفیہ جائیدادیں بنانے اور فوجداری جرائم میں ملوث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.