کترینہ کیف آئندہ سال رنبیر کپور کی دلہن بنیں گی

موجودہ سال دونوں اداکاروں کی فلمی مصروفیات بہت زیادہ ہیں ، کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کرچکے ہیں

ممبئی ( ) بالی ووڈ ہیرو رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے محبت کا اعتراف کرلیا ، کہتے ہیں شادی آئندہ سال کریں گے ۔ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ لوبرڈز اکثر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں تاہم اب رنبیر کپور نے کترینہ سے اپنے پیار کا برملا اظہار کردیا ۔ کہتے ہیں اس سال دونوں بہت بزی ہیں ، شادی کے لیے وقت نہیں ، آئندہ سال وہ کترینہ کو اپنی دلہنیا بنائیں گے ۔ رنبیر اور کترینہ عجب پریم کی غضب کہانی اور راجنیتی میں ایک ساتھ نظر آئے ، دونوں فلم جگا جاسوس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.