کترینہ کو اپنی عمرکا لحاظ کرنے کی نصیحتیں ملنے لگیں

ممبئی: 

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اداکاری کے حوالے سے تو مشورے ملتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انہیں اپنی عمر کا لحاظ کرنے کی نصیحتیں بھی ملنے لگیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس میں شریک تھیں جہاں بھارتی ماڈل و اداکارہ دیاندارا سواریس بھی شریک تھیں جنہوں نے کانفرنس میں لی گئی اداکارہ کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے خوب نصیحتیں کرڈالیں۔ انہیں لگا کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پلاسٹک سرجری یا فلرز کروائے ہیں جس سے ان کا چہرہ پہلے سے زیادہ بھرا بھرا لگ رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.