دپیکا پڈوکون کی شرمناک تصاویر پر شدید تنقید

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی حالیہ شرمناک تصویر نے ہلچل مچا دی۔

دپیکا پڈوکون ’میکسم‘ کی 2017 کی 100 پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، جس پر رواں ماہ جون کے بھارتی شمارے کے سرورق پر ان کی تصویر شائع کی گئی۔ یہ تصویر دراصل اس فوٹوشوٹ کا حصہ ہے.

اداکارہ نے فیشن میگزین کے لیے سرورق پر شائع تصویر سمیت دیگر تصاویر بھی کھنچوائیں، جن میں سے ایک انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ انتہائی مختصر لباس اور صوفے پر بیٹھ کر تصویر کھچوانے کے انداز پر لوگوں نے برا منایا، اور اداکارہ کے اس قدم کو شرمناک قرار دیا۔

تبصرے بند ہیں.