انجری سے نجات نہ پانے پر ماریا شراپووا ومبلڈن کوالیفائنگ ایونٹ سے باہر

لندن: 

روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا تھائی انجری سے نجات نہ پانے پر گراس کورٹ سیزن اور ومبلڈن کوالیفائر سے باہر ہوگئی ہیں تاہم اب سیزن کے اختتامی گرینڈ سلم یوایس اوپن میں ان کی شرکت کا دارومدار یوایس ٹینس ایسوسی ایشن پر ہوگا۔

گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں شراپووا نے کہا کہ روم میں مجھے پیش آنے والی انجری ابھی ٹھیک نہیں ہوپائی ہے لہذا وہ گراس کورٹ سیزن سمیت ومبلڈن کوالیفائر میں بھی شرکت نہیں کرپائیں گی، اضافی اسکین ٹیسٹ کے نتیجے سے ظاہر ہوا ہے کہ میں ابھی میدان میں اترنے کے قابل نہیں ہوپائی ہوں، میں اپنی بحالی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں اور میری اگلی منزل اب 31 جولائی سے شیڈول اسٹینفورڈ کلاسک ایونٹ ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.