کترینہ پکارے جانے پرنرگس فخری شرمندہ

ممبئی: 

نرگس فخری کو باربی ڈول کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں مداح کی جانب سے کترینہ کہہ کر بلانے پر ایک بار پھر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

کہتے ہیں دنیا میں ایک دوسرے سے مشابہت رکھنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں، کئی بار مشہورشخصیات سے مشابہت انسانوں کو شہرت دلادیتی ہے جس کی مثال چند روز قبل معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر سے مشابہت رکھنے والا پاکستانی نوجوان ہے جس نے انٹرنیٹ پردھوم مچادی تھی اور اکثر یہ مشابہت انسانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیتی ہے جیسے حال ہی میں بھارت کی نامور اداکارہ نرگس فخری کو کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.