کترینہ نے رنبیرکی امیدوں پر پانی پھیردیا

ممبئی: 

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’جگا جاسوس‘‘کی تشہیری مہم کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا۔

رنبیرکپور اور کترینہ کیف کا معاشقہ طویل عرصہ رہا  اور دونوں اداکاروں کے ناکام معاشقے  کے باعث فلم’’جگا جاسوس‘‘ بھی اب تک تعطل کا شکار ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو کے منانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور فلم کی تشہیر کے لیے رضامند ہوگئےجس کی تصدیق خود پروڈیوسر رنبیر کپور نے بھی کردی تھی لیکن اب کترینہ نے ایک بار پھر رنبیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.