عمر اکمل کی ایک اور ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: 

فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی اسکواڈ سے باہر ہونے والے کرکٹر عمر اکمل کی نئی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے کرکٹر اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ نجی محفل میں تھرکتے ہوئے کافی فٹ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرچیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی سکواڈ سے آﺅٹ کرتے ہوئے ان کی جگہ حارث سہیل کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.