کابل : افغانستان کے شمالی علاقے میں خود کش دھماکا، 11 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق دھماکا شمالی افغانستان کے شہر پل خماری میں صوبائی کونسل کے عمارت کے سامنے کیا گیا، صوبے کے ڈپٹی پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی سینئر سیاست دان، ان کے محافظ اور 5 شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے ’’موسم بہار آپریشن‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دوران غیر ملکی فوجیوں اور سفارتی علاقوں کو ہدف بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.