عراق کے مختلف شہروں میں 7 بم دھماکے، 27افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں 7 کار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 5 بم دھماکے ہوئے جن میں 16 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق دھماکے صبح کے وقت بس اسٹیشنز اور مارکیٹ میں کئے گئے، دوسری جانب عراق کے شہر بصرہ میں بھی 2 دھماکے ہوئے جن میں 11 افراد ہلاک جب کہ 27 زخمی ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق بصرہ میں دھماکے بس اسٹاپ اور ہوٹلوں کے قریب ہوئے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.