کئی سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی: جیا بچ

جیا بچن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی ہے۔ میں نے یہ بات فلم کے اہم اداکاروں کو بھی بتائی ہے۔

ممبئی: (نیٹ نیوز) جنوبی ہند کے معروف اخبار کے مطابق جیا بچن نے یہ باتیں حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک ادبی کانفرنس کے دوران کہیں۔ انھوں نے کہا میں نے بہت سالوں بعد ہیپی نیو ایئر جیسی بے تکی فلم دیکھی ہے۔ میں نے یہ بات فلم کے اہم اداکاروں کو بھی بتائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا میں نے یہ فلم اس لیے دیکھی کیونکہ ابھیشیک بھی اس میں تھے۔ میں نے اس سے کہا کہ تم سچ مچ عظیم فنکار ہو کیونکہ کیمرے کے سامنے اس قدر احمقانہ حرکتیں کرنا بھی آسن کام نہیں۔ ادب اور سینیما کے تعلقات پر مبنی ایک بحث میں خطاب کرتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا آج سینما صرف کاروبار بن گیا ہے آرٹ نہیں رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.