وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہون

ایشیا پیسیفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کے علاوہ چینی قیادت سے دو طرفہ امور پر گفتگو کرینگے

اسلام آباد ) وزير اعظم مياں نواز شريف آج چين کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیر اعظم ایشیاء پیسفک ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ، وزیر اعظم نواز شریف چینی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے ، وزیر اعظم کے دورے میں چند ایسے معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جو چینی صدر کے دورہ پاکستان میں ہونا تھے ، وزير اعظم نواز شریف دورہ چين کے دوران روزگار کے مواقع اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چيت کريں گے ۔ لوڈشيڈنگ کے خاتمے ، دو طرفہ تجارت کے فروغ اور سرمايہ کاری سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائيں گے ۔ ملک سے لوڈشيڈنگ کا خاتمہ دورہ چين کے موقع پر وزير اعظم نواز شريف کا اہم ايجنڈا ہوگا اور لاہور سے کراچی موٹر وے کي تعمير کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔ دونوں ممالک کے درميان ريلوے کے حوالے سے بھی معاہدے پر دستخط کيے جائيں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.