Latest National, International, Sports & Business News

ڈیڈلائن ختم،400سےزائداراکین تفصیلات جمع نہ کراسکیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گوچوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، جس کے بعد 400 سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن 30ستمبر تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ کے27،قومی اسمبلی کے 95 ،پنجاب اسمبلی کے 123، سندھ اسمبلی کے 68، بلوچستان اسمبلی کے 27 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 85 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے95 اور سینیٹ کے27ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ گوشوارے جمع کرانے والے ارکان کی تعداد 748ہوگئی ہے۔ جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی، جاویدہاشمی، پاکستان پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائيں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

تبصرے بند ہیں.