ڈینیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ بن گئے

نیویارک…….جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم”اسپیکٹرے”کی شوٹنگ زور و شور سے جاری،نئی وڈیو منظر عام پرآگئی۔نامور ہالی ووڈ اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ بن گئے۔جیمز بو نڈ سیریز کی نئی فلم”اسپیکٹرے”کی شوٹنگ کئی ممالک میں زور وشور سے جاری ہے جس کی نئی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔4 سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی24ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس دے رہے ہیں جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسپیکٹرے میں ڈینیل کریگ کے ساتھ کرسٹوف والٹز،رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ،نومی ہیرس،بین وہشاواور جیسپر کرسٹین سن اہم کردار نبھائینگے ۔ ایکشن،ایڈونچر،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹرے میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال23 اکتوبرکو برطانوی جبکہ6نومبر کو امریکی سینما گھر وں کی زینت بنائی جائے گی

تبصرے بند ہیں.