ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو گھٹنے کی سرجری کا مشورہ دیدیا

الی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے گھٹنے کی تکلیف کم نہیں ہوئی ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دے دیا۔

ممبئی: () فلم ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پر دروازہ گر گیا تھا۔ اداکار کے کندھے اور گھٹنے پر شدید چوٹیں آئیں۔ شاہ رخ کے گھٹنے کا درد ختم نہیں ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دروازہ گرنے کی وجہ سے شاہ رخ کے گھٹنے کا جوڑ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے لیے اداکار کی سرجری کی جائے گی۔ تاہم شاہ رخ خان سرجری نہیں کرانا چاہتے وہ اس سے پہلے نو سرجریاں کرا چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.