بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارائیں

چند بالی ووڈ بیوٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں ہر ڈائریکٹر منہ مانگے معاوضے پر بھی کاسٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ دیسی گرل پریانکا چوپڑہ جو بالی وڈ کی سٹار ہیروئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیشنل پوپ سٹار بھی ہیں ان کا معاوضہ بھی ان کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اوپر کی جانب سفر کر رہا ہے۔ پریانکا نے فلم ’زنجیر‘ میں اپنے رول کے لئے 9کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

نئی دہلی: (آن لائن) بالی وڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت اور خوبصورت ایکٹریس موجود ہے اور ان میں سے چند بالی ووڈ بیوٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں ہر ڈائریکٹر منہ مانگے معاوضے پر بھی کاسٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ میوزک ٹی وی ’ایم ٹی وی‘ نے بالی وڈ کی سب سے زیادہ مہنگی ایکٹریسز کی فہرست بنائی ہے کے مطابق دیسی گرل پریانکا چوپڑہ جو بالی وڈ کی اسٹار ہیروئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیشنل پوپ اسٹار بھی ہیں ان کا معاوضہ بھی ان کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اوپر کی جانب سفر کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پریانکا نے فلم ’زنجیر‘ میں اپنے رول کے لئے 9 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔ مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے باوجود کرینہ کپور کی مارکیٹ ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئی اور فلم نگری کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ بیبو نے فلم ’ہیروئن‘ میں کام کرنے کے لئے 8 کروڑ روپے وصول کئے۔ میگا ہٹس کے بعد بالی وڈ کی ملکہ کہلائی جانے والی دپیکا پڈکون فی فلم 4 کروڑ وصول کر رہی ہیں۔ ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہے اس لئے یہ ممکن ہے کہ دپیکا آنے والے وقت میں اپنا معاوضہ مزید بڑھا دیں۔ کترینہ کیف چاہے ٹیلنڈڈ اداکارہ نہ ہوں لیکن اس بات سے ان کے معاوضے پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ کترینہ کیف ہر فلم اور انڈورسمنٹ کے لئے 4 کروڑ سے بھی زیادہ لے رہی ہیں۔ ’ڈرٹی پکچر‘ پر بہترین اداکارہ کے تمام ایوارڈز سمیٹنے والی ودیا بالن ایک فلم یا انڈورسمنٹ کا معاوضہ 2 کروڑ سے کچھ زیادہ ہی لیتی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ہٹ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کی کامیاب شروعات کرنے والی انوشکا شرما کا معاوضہ بھی بڑھتا گیا اور اب انوشکا ایک فلم کرنے کے 1 سے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ مختلف برانڈز کی انڈورسمنٹ اس کے علاوہ ہے۔ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی تیز رفتاری سے بالی وڈ میں کامیابی کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں۔ سوناکشی سنہا فی الحال ایک فلم کے لئے 1 کروڑ معاوضہ لے رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.