فاقہ زدہ شامی مہاجرین کتے اور بلیاں کھانے پر مجبور

شام میں موجود فلسطینی مہاجرین بھوک اور فاقہ کشی کے باعث کتے اور بلیاں کھانے پر مجبور ہیں۔

دمشق: (آن لائن) میڈیا رپورٹ کے مطابق غربت، بھوک اور بے سروسامانی کے شکار ان نہتے انسانوں کی مایوسی اور محرومی حد درجہ بڑھ چکی ہے۔ یرموک میں چند خواتین جسم فروشی پر اتر آئی ہیں۔ سکائپ کے ذریعے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو حالات سے آگاہ کرنے والے یرموک کے ایک رہائشی نے کہا کہ بھوک کے شکار بہت سے انسانوں نے کتوں، بلیوں یہاں تک کہ گدھوں کے گوشت سے اپنی بھوک مٹانا شروع کر دی ہے۔ 2011ء میں شام میں حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہونے کے وقت ایک یونیورسٹی کے طالبعلم نے بتایا ہے کہ جانور تک بھوک سے مر رہے ہیں۔ ایک شخص نے ایک کتے کو مار کر اس کا گوشت حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم کتا بھی اس قدر لاغر تھا کہ اس کے جسم پر ہڈیوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔ جو کچھ چند ماہ پہلے تک ناقابل تصور تھا وہ اب معمول بن گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.