چین میں گودام میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ‘شایونگ’ کے ایک گودام کا پانچ سو اسکوئر پر پھیلا علاقہ آگ بھڑکنے سے راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔ آگ کی لپیٹ میں آنے والے چار مزدور زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ گودام کے دو مالکان کو حراست میں لے لیا گیا۔ گودام میں آگ لگنے کی تفتیش جاری ہے کہ آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات قانون کے مطابق تھے یا نہیں۔
تبصرے بند ہیں.