بیجنگ: ایک امریکی لڑکی اپنے برطانوی بوائے فرینڈ کے ساتھ چین کے شہر شین ژن میں مقیم تھی کہ رواں سال اس کا بوائے فرینڈ واپس برطانیہ گیا اور لاپتہ ہو گیا۔ جب لڑکی نے اس کی تلاش شروع کی تویہ انکشاف ہونے پر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کا بوائے فرینڈ شادی شدہ تھا اور اس کے دوبچے بھی تھے۔ دی سن کے مطابق پاﺅل میگی نامی اس شخص کے بیوی بچے برطانیہ کے شہر نورچ میں رہتے تھے۔26سالہ ریچل واٹرز نامی اس امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پر لوگوں سے اپیل کی کہ اس کا بوائے فرینڈ اپنی فیملی سے ملنے نورچ گیا تھا، جس کے بعد سے اس کا کچھ اتا پتا نہیں۔ اس نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اسے ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ اگلے چند دن بعد ریچل کی طرف سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ وہ شخص دھوکے باز اور جھوٹا تھا۔ اس کے برطانیہ میں بیوی بچے تھے اور وہ ان کے ساتھ رہ رہا ہے۔ریچل نے فیس بک پر پاﺅل کی تلاش میں مدد کے لیے جو پوسٹ کی، وہ پاﺅل کے ایک دوست تک پہنچ گئی اور اس نے ریچل کو حقیقت بتا دی۔ پاﺅل کے اس دوست نے بتایا کہ پاﺅل کچھ وقت کے لیے چین گیا تھا اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہاں پھنس گیا۔ اب وہ کبھی چین واپس نہیں جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ریچل واٹرز امریکی ریاست ساﺅتھ کیرولائنا کی رہائشی ہے۔ اس نے ایک برطانوی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور روزگار کے لیے وہ چین میں مقیم ہے۔ اس کی پاﺅل کے ساتھ ملاقات شین ژن میں ہی ہوئی تھی۔ وہ بھی کام کے سلسلے میں چین میں مقیم تھا۔
تبصرے بند ہیں.