چیمپیئنز ٹرافی: پہلاسیمی فائنل، جنوبی افریقہ،انگلینڈ آج مددمقابل

اوول: چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔لندن کے اول گراونڈ پرمیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرزکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ فاسٹ بولر ڈیل انجری سے صحت یابی کے بعد اسٹین بدھ کو ضرورکھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیزنے ڈیل اسٹین کے بغیر بھی ایونٹ میں زبردست پرفامنس دی ہے ان کی ٹیم میں واپسی سے ٹیم اورمضبوط ہوجائے گی۔ دوسری جانب انگلش کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم فارم میں ہے ساتھ ہی اسے ہوم کراوڈ اورہوام گراونڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے سیمی فائنل دلچسپ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.