ذکاء اشرف کیخلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کے خلاف حکم امتناعی میں چوبیس جون تک توسیع کر دی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست کی سما عت کی۔ دوران سماعت،،بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کیلئے ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتا ز نقوی کے نام دیئے۔ عدالت نے حکم امتناعی میں چوبیس جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پیر کو ذکاء اشرف کے خلاف درخواست پرحتمی بحث کی جائے گی۔۔عدالت نے اٹھائیس مئی کو چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو کام کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.