چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے: عاقب جاوید

اچھا کپتان ہوتا تو پتا ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس: عاقب جاوید کی پروگرام میں گفتگو

 عاقب جاوید نے کہا کہ اس ٹیم کی سلیکشن کے وقت سے ہی کوئی بھی مطمئن نہیں ہے،آپ کے 15 میں 3 کھلاڑی ورلڈکپ کے شروع ہونے سے قبل ہی ان فٹ تھے، ابھی بھی شاہین 70 فیصد فٹ ہے، فخر اور عثمان قادر بھی ان فٹ ہیں۔

عاقب جاوید نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتا ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو چیف سلیکٹر بنایا جاتا ہے تو اس کے پاس پاور اور فیصلہ کرنے کی اہلیت بھی ہونی چاہیے، ایک ایسا چیف سلیکٹر جس کے پاس یہ الفاظ ہوں کہ’ ہم پلیئر کہاں سے لائیں‘ ، ’ہمارے پاس یہی آپشن ہیں‘ تو انہیں گھر چلے جانا چاہیے‘۔

تبصرے بند ہیں.