اٹلی: میلان کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی

چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے: میڈیا رپورٹس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا شخص سپر  مارکیٹ کا 30 سالہ کیشیر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں موجود دیگر لوگوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس کی زد میں اسپینش فٹبال کھلاڑی پابلو ماری بھی زخمی ہوا جب کہ حملے میں مزید 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، حملہ آور ذہنی مریض ہے اور اس نے ہتھیار بھی مارکیٹ کی شیلف سے لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابلو ماری اپنی بیوی اور بیٹے کی ہمراہ سپر مارکیٹ میں شاپنگ کررہے تھے اور حملے میں انہیں کمر  پر زخم  آئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.