Latest National, International, Sports & Business News

چیرمین نیب نے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات تیز کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی

چیرمین نیب نے سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کے خلاف زیرالتوا مقدمات اور تحقیقات تیز کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ خصوصی کمیٹی ڈپٹی چیرمین نیب سعید سرگانہ کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل، ڈائریکٹرجنرل آپریشنزاور 2 ڈی جیز شامل ہوں گے، کمیٹی عید کی چھٹیوں کے فوری بعد کام شروع کردے گی۔ اس حوالے سے چیرمین نیب کو اے اینڈ پی ونگ کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی، چیرمین نیب کو بتایا گیا کہ نیب ایک ہزار 672 روپے کے 509 منصوبوں میں خریداری کو مانیٹرکررہا ہے جب کہ نیب نے اب تک قومی خزانے کو 300 ارب روپے کے نقصان سے بچایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.