چیئرمین پی سی بی کیلئے کرکٹر ماجد خان چوائس قرار

لاہور: پاکستان کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا،نام تو جلد سامنے آئے جائیگا۔تاہم کرکٹرز نے سابق کپتان ماجد خان کو چئیرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے بہترین چوائس قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چئیرمین ذکاء اشرف کو اٹھائیس مئی کو کام سے روک دیا تھا اور آئی سی سی کی کانفرنس میں قائم مقام چئیرمین مقرر کرکے بھیجنے کی ہدایت کی تھی،بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کیلئے ماجد خان،چشتی مجاہد اورممتازحیدر رضوی کے نام دیئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے نئے چئیرمین کیلئے ماجد خان کو مضبوط امیدوار قرار دیا۔ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے بھی پی سی بی کے نئے چئیرمین کیلئے سابق کرکٹر ماجد خان کے حق میں رائے دی اور کہا کہ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو کا تجربہ ہونے کی بنا پر کرکٹ کے معاملات خوش اسلوبی سے چلائیں گے۔پی سی بی کے نئے چئیرمین کا قرعہ کسی کے نام نکلے گا یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے بند ہیں.