چیمپیئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل،انگلینڈ کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

اوول: ڈیوڈ ملراورروری کلین ویلڈ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے انگلینڈ کیخلاف چیمپئینزٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کوتباہی سے بچالیا۔ پروٹیزنے انگلینڈ کوکامیابی کیلئے ایک سوچھہتر رنزکا ہدف دیدیا۔ لندن کے اوول گراوٴنڈ پرکھیلے جانیوالے میچ کا ٹاس انگلش کپتان ایلسٹرکک نے جیتا اورجنوبی افریقہ کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پروٹیزبیٹنگ لائن کی تباہی پہلے ہی اوورمیں شروع ہوگئی جب اوپنرکولن انگرم بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلش ٹیم نے ڈینجرمین ہاشم آملہ کوبھی صرف ایک رن پردبوچ لیا۔ رابن پیٹرسن اورفاف ڈوپلیسس نے میزبان بالرزکے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن پینتالیس کے مجموعی اسکورپرجنوبی افریقہ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیا۔ پروٹیزٹیم کے آٹھ کھلاڑی صرف اسی کے اسکور پرپویلین لوٹ چکے تھے۔ پیٹرسن تیس، ڈوپلیسس چھبیس، کپتان ایبی ڈی ویلئیرزصفر، جیپی ڈومینی تین اور ریان میکلارن ایک رن بناسکے۔ اس موقع پرڈیوڈ ملراورروری کلین ویلڈٹ نے محتاط بیٹنگ کرکے ٹیم کی لاج رکھ لی۔ دونوں نے جم کرانگلش بالرزکی دھنائی کی اوراسکورکوایک سوپچھترتک پہنچادیا۔ ملراورکلین ویلڈٹ کے درمیان نویں وکٹ کیلئے پچیانوے رنزکی شراکت بنی۔ ملرچھپن رنزبناکرناقابل شکست رہے جبکہ کلین ویلڈٹ نے تینتالیس رنزاسکورکئے۔ اسٹورٹ براڈ اورجیمزٹریڈ ویل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.