چلی میں تعلیمی پالیسی پر نوجوان نے سابق صدر پر تھوک دیا

سان تیاگو: چلی میں ایک نوجوان نے سابق صدر کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے منہ پر تھوک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے شہر اریکا میں سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار میشیل بیچلیٹ انتخابی ریلی کے دوران خطاب کے لیے پہنچیں تو ایک طالب علم نے ان کے منہ پر تھوک دیا۔ طالب علم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے اپنے عمل پر کسی بھی قسم کی کوئی شرمندگی نہیں، سابق صدر اپنی پالیسیوں کے باعث اسی قابل ہیں جبکہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی ان کی پالیسیاں ملک کے مفاد میں تھیں۔ واضح رہے کہ چلی کی سابق صدر نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی پالیسیوں میں تبدیلی کی تھیں جس کے باعث ملک بھر میں طلبا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.