چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار اور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے۔

برصغیر پاک و ہند کے معروف فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے ہاں پیدا ہونے والے وحید مراد نے کراچی میں تعلیم حاصل کی۔ پروڈیوسر کے طور پر وحید مراد اپنے والد کے قائم شدہ فلم بینر کے تحت فلم ’’انسان بدلتا ہے‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم اداکار کی حیثیت سے وہ 1962 میں فلم ’ اولاد‘ میں جلوہ گر ہوئے۔ 1966 میں انہوں نے پرویز ملک کی ہدایت میں اپنی ہی پروڈکشن میں ’’ارمان‘‘ میں بطور ہیرو کام کیا۔  جس  نے اس وقت کے تمام باکس آفس کے ریکارڈز توڑ دیئے اور تھیٹر میں 75 ہفتے مکمل کئے۔ فلم میں احمد رشدی کے گائے ہوئے ’’کوکو کورینا‘‘، ’’اکیلے نہ جانا‘‘، ’’بے تاب ہو ادھر تم‘‘ اور’زندگی اپنی تھی ابتک‘‘ جیسے گانے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ آنے والے وقت میں وحید مراد، پرویز ملک، مسرور انور، سہیل رانا، احمد رشدی اور زیبا کی کامیاب ٹیم  نے ایک بڑی تعداد میں بہترین فلمیں بنائیں۔

تبصرے بند ہیں.