پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں ایف آئی آر کٹوائیں،شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو آج میرا لیگل نوٹس جائے گا۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے یہ بات حیدر آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے بلاول بھٹو ز رداری کے خلاف جھوٹ بولے، ہم نے پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطہ نہیں کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا، انتظار کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں ایف آئی آر کٹوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو لیک ہوئی جس میں عمران خان نے ممبران خریدنے کی بات کی، تحریکِ انصاف کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ آپ کے پاس نمبر پورے نہیں ہوتے تھے اور بل پاس ہو جاتے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت میں سب سے زیادہ صدارتی آرڈیننس آئے۔

تبصرے بند ہیں.