پی ٹی آئی نےعمران خان کےحکم پرلاہورکا احتجاجي دھرنا ختم کرديا

لاھور : پاکستان تحريک انصاف نے عمران خان کےحکم پرحاليہ انتخابات ميں مبينہ دھاندلي کے خلاف جاری لاہور کا احتجاجي دھرنا ختم کرديا ہے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحريک انصاف کے سينکڑوں کارکنوں نے بارہ مئي کو غازي چوک ڈيفينس ميں احتجاجي دھرنا ديا تھا جو آٹھ روز تک جاري رہا۔ چئيرمين پاکستان تحريک انصاف عمران خان کي جانب سے دھرنا ختم کرنے کي ہدايت پر مظاہرين رات گئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے جبکہ ٹريفک دوبارہ بحال کر دي گئي۔

تبصرے بند ہیں.