انتخابی شکست تسلیم کرتے ہیں،تاہم عہدے سےمستعفیٰ نہیں دونگا،صدر زرداری

لاھور : صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ۔۔۔ پیپلزپارٹی انتخابات میں شکست کو تسلیم کرتی ہے ۔۔۔ تاہم وہ صدارت کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ۔۔۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔۔۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ۔۔۔ پیپلزپارٹی کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا ۔۔۔ اور وہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ۔۔۔ انیس سو ستانوے کے انتخابات کے بعد بھی کہا گیا کہ ۔۔۔ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ہے ۔۔۔ لیکن بھٹو کی جماعت قائم تھی ۔۔۔ اور قائم رہے گی ۔۔۔ صدرنے کہا کہ ۔۔۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا ۔۔۔ طالبان اور دہشت گردی کے سبب ان کی جماعت انتخابی مہم نہیں چلا سکی۔ دونوں سابق وزرائے اعظم اپنے اپنے مسائل میں الجھے رہے ۔۔۔ یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے میں مصروف تھے ۔۔۔ جبکہ راجہ پرویز اشرف اپنی انتخابی اہلیت ثابت کرنے کی بھاگ دوڑ کرتے رہے۔ آرمی چیف کی نوازشریف سے ملاقات سے متعلق ۔۔۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں کہ اس ملاقات میں کونسے امور زیربحث آئے۔ صدرنے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں جس جماعت کے پاس زیادہ سیٹیں ہوں گی۔۔۔ اپوزیشن لیڈر بھی اسی کا ہی ہوگا۔ صدر زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی کی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کے لئے ۔۔۔ آج اجلاس کی صدارت بھی کریں گے،جس میں پیپلزپارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.