پی سی بی نے آئی سی سی کے انٹرنیشنل امپائر پینل کیلئے 3 نام بھجوادیئے

لاہور: پی سی بی نے آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل کے لیے 3 امپائروں کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائل نیوز کے مطابق پی سی بی نے گورننگ بورڈ کی منظوری کے بعد انٹرنیشنل امپائر پینل کے لئے احسن رضا، شوزب رضا اور ضمیر حیدر کے نام آئی سی سی کو بھجوادیئے ہیں، ضمیر حیدر جو پہلے فیلڈ امپائر تھے اب ان کا نام ٹی وی امپائر کے لیے بھیجا گیا جب کہ شوزب رضا کو ترقی دے کر ٹی وی امپائر سے فیلڈ امپائر کے لئے نامزد کیا گیا اور احسن رضا بدستور فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے 15جولائی کو ہونے والے اجلاس میں آئندہ سال کے لیے امپائرز کی تقرریاں کی جائیں گی جب کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ذاکر خان کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.