سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کو’’ہال آف فیم‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا

دبئی: آئی سی سی نے سابق آسٹریلوی اسپنر ’’شین وارن‘‘ کو ہال آف فیم کے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق 19 جولائی کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوران ’’شین وارن‘‘ کو آئی سی سی ہال آف فیم کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا جس کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ہال آف فیم کے 69ویں ممبر بن جائیں گے۔ شین وارن نے 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، سابق آسڑیلوی اسپنر شین وارن نے 1992 سے 2007 تک 145 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں 708 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ وہ ٹیسٹ میچز میں 700 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر تھے، اس کے علاوہ انہوں نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ 2012 اور 2013 میں ویسٹ انڈیز کے ’’برائن لارا‘‘ انگلینڈ کے انِڈ بیکویل اور آسٹریلیا کے ’’گلین میک گراتھ‘‘ کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.