چین کا گلیکسو اسمتھ کلائن کے سینئر افسران پر رشوت دینے کا الزام

بیجنگ: مشہور برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے سینئر مینجرز نے چین میں حکام کو رشوت دینے اور ٹیکس چوری کے جرائم کا اعتراف کر لیا۔ چین کے حکام کا کہنا ہے کہ گلیکسو اسمتھ کلائن کے سینئر افسران نے حکومتی افسران، فارموسیوٹیکل سیکٹر کے مختلف گروپس، اسپتالوں اور ڈاکٹروں کو ناجائز فائدے حاصل کرنے کے لئے رشوتیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ دواساز کمپنی کے افسران اپنی کمپنی کے پراڈکٹس بیچنے اور پیسے بڑھانے کے لئے رشوت دیتے رہے اور ایسا کرنے کے لئے انہوں نے ٹریول ایجنسیز اور دیگر ذرائع کا بھی سہارا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ دواساز کمپنی کے سینئر افسران نے ابتدائی تحقیقات میں ان جرائم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ گلیکسو اسمتھ کلائن کے ترجمان نے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں کمپنی کے کسی بھی افسر کے خلاف رشوت دینے یا کرپشن میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا البتہ ان کی کمپنی اس سلسلے میں چینی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے

تبصرے بند ہیں.