پی آئی اے یا نیویارک میں اس کا ہوٹل کسی کو نہیں بیچ رہے: سعد رفیق

ڈی آئی خان اور سکھرائیرپورٹس کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنائیں گے، 42 میں سے 11 ائیرپورٹ بند پڑے ہیں: وزیر ہوابازی

لاہور ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اےکا اس سال کا ریونیو ٹارگٹ 138 ارب روپے تھا لیکن کوشش ہے155 سے 160 ارب کے درمیان کمائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈی آئی خان اور سکھرائیرپورٹس کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنائیں گے، 42 میں سے 11 ائیرپورٹ بند پڑے ہیں، ایک سابق وزیر کے بیان سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی اور ایک پائلٹ کی حرکت سامنے آنے سے امریکا اور انگلینڈ نے پابندی لگا دی ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے لیے اپنے پاس سے پیسےڈال کرجہازچلانا ممکن نہیں، پی آئی اے اور ترکیہ ائیرلائنز کے درمیان 6 فلائٹس طے ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پرجوچل رہا ہے وہ ملکی مفادمیں نہیں ہے،دھینگا مشتی کی سیاست سے تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، سب کو چاہیے کہ تدبر اور تحمل سے کام لیں، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کروائے جاسکتے ، ان کی مرضی کا رزلٹ نہ آیا تو پھر شور کریں گے، آپ اسمبلی آئے اور چلےگئے، مقدمہ بازی اور گھسیٹنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.