انٹربینک: روپے کی پوزیشن مزید مضبوط، ڈالر مسلسل نیچے، 217 روپے کا ہوگیا

انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے

22 ستمبر سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

آج منگل  کے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مزید سستا ہوکر 217 روپے پر آگیا۔

انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.